اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ مارچ میں لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران" کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔
جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہی کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی۔2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 3, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی۔