لانگ مارچ، جاں بحق افراد کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کی منظوری

Published On 10 November,2022 08:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے فی کس 50 لاکھ روپے کی امداد دینے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لیٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے معظم گوندل، صحافی صدف نعیم، راہوالی کے سامر علی، لاہور کے حسن بلوچ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 50 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک متاثرین کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہے، عمران خان نے الزام اب پی ٹی وی پر لگا دیا ہے، مطلب اب نہ ہی سمجھیں، عوام نے بہتان، الزام اور جھوٹ سننا بند کر دیا ہے۔ عمران خان ریلیونٹ رہنے کے لئے وزیراعظم اور افسروں کا نام لے رہے ہیں جس کا کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام نے فساد، انتشار اور نفرت کی سیاست مسترد کر دی ہے، عمران خان کی بات کا اب کسی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
 

Advertisement