مالی فوائد اور اختیارات کا غلط استعمال، فیصل واوڈا نیب طلب

Published On 16 November,2022 05:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پبلک آفس ہولڈرز، اتھارٹی کے مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کو طلب کر لیا۔

نیب کے مطابق سابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔ انہیں 17نومبر کو دوپہر 2بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

Advertisement