اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم ہوگیا،جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے،عمران صاحب 26 نومبر کو پنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم ہوگیا،عمران صاحب کا جھوٹا آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے ،عمران خان it is over for you ، 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی ،کس کے لئے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے قومی مفادات سے کھیل کھیلا خارجہ پالیسی تباہ کی ،عمران خان صاحب 26 نومبر بھی امپائیر کی انگلی اُٹھنے اور آپ کی نیپیاں بدلے بغیر گزر جائے گی،عمران صاحب 26 نومبر کو پنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔