اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکویوف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے دوسری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قازقستان قاسم جومارت کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں کوچھوئے گا۔
شہبازشریف نے پاکستان اورقازقستان کے درمیان باہمی تعاون اورخوشگوارتعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے اورمضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام کی جاری کوششوں کے لئے قازقستان کے صدر کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔