اسلام آباد(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کی صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم تقرریوں سے متعلق آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر بھی غور کیا جائے گا اور وفاقی کابینہ 27 اکتوبر اور 15 نومبر کے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی میں قومی ادارہ برائے انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی بھی منظوری کے لیے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔