اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کی تعیناتی ہے اس لیے کسی قسم کی لوز ڈلیوریز افورڈ نہیں کی جاسکتیں، آج کل میں سمری کو حتمی شکل دیدی جائے گی، اہم معاملہ کابینہ میں زیر غور آئے گا اس کاعلم نہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ضرور ہوگا، امید ہے نوازشریف رواں سال کے آخر تک پاکستان آ جائیں گے۔