پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آبادٹریفک پولیس نے شہر کی سڑکوں کی صورتحال واضح کردی

Published On 26 November,2022 09:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے اور دھرنے کے شہر کی سڑکوں کی صورتحال سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔

روات، ٹی چوک سے پشاور روڈ کی ٹریفک کے لئے متبادل روٹ ہے ، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے، روات ٹی چوک سے اسلام آباد کی صرف ایک سائیڈ کھلی ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لئے پرانی ایئرپورٹ روڈ استعمال کریں۔

ایکسپریس وے سے پرانے ایئرپورٹ کی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کھلی ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال سٹاپ پر بند ہے، اسلام آباد ہائی وے کے لئے فیض آباد پل نیچے سے کھلا ہے جبکہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہے، آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لئے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں، نائنتھ ایونیو فیض آباد، آئے جے پی کی طرف سے بند کر دی گئی ہے۔

چھبیس نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے، ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے، سرینا چوک کا داخلہ ایک لین کے لئے کھلا ہے جبکہ باہر نکلنا مکمل طور پر بند ہے، فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لئے بند ہے۔

 

Advertisement