لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے، 6مہینےبعدہم اس پوزیشن میں ہونگے پنجاب میں الیکشن جیت سکتےہیں، قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی ویر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا اعلان غیر منطقی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، الیکشن کے بعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے، پیپلز پارٹی نے جب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سے آج تک پنجاب میں داخل نہیں ہو سکی، عمران خان نےغصےمیں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی اپنی حیثیت کیا ہے وہ آدھے منٹ میں اسمبلی توڑنےکی بات کر رہے ہیں۔پرویزالہٰی کے پاس جو اختیار ہے اس کو کیسے روکنا ہے یہ ہمیں پتہ ہے۔ وہ بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ان کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں، اگر ہم نے آج تک ان کو روکا ہے تو کچھ ہمیں پتہ تو ہے۔ پی ٹی آئی سے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ کےدرمیان ہے، اگر دونوں اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں پھر بھی میری تجویز یہی ہے کہ صرف وہاں الیکشن کروائیں، پیپلزپارٹی اس وقت کسی صورت سندھ میں الیکشن نہیں چاہے گی، مولاناچاہیں گے کہ وفاقی حکومت رہے اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہو جائیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگلے الیکشن سے میں نوازشریف کا پارٹی کو لیڈ کرنا بہت ضروری ہے، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہمیں 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے، ہم نے سیاسی نقصان اٹھایا ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچا لیا، 6 مہینے بعد ہم اس پوزیشن میں ہونگے کہ پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل 2 ماہ پہلےخود کہہ رہے تھے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ جب تحریک انصاف والے حکومت سےنکلیں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا اپوزیشن ہوتی کیا ہے؟جب یہ حکومت سے نکلیں گے تو ان کو پتہ چلے گا کہ آٹے اور دال کے باؤ کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے جوباتیں کیں کیاوہ کرنے والی ہیں؟ کیا یہ مناسب گفتگوہے؟ قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں۔