لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ان کا نام پرویز الٰہی ہے، خواجہ آصف نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب آپ اپنی فکر کریں، یہ نہ ہو آپ سیالکوٹ سے بھی جاؤ۔
پرویز الٰہی @ChParvezElahi ڈٹ کے PM @ImranKhanPTI کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا نام پرویز الٰہی ہے خواجہ آصف نہیں۔ @KhawajaMAsif اپنی فکر کریں یہ نہ ہو آپ سیالکوٹ سے بھی جاؤ pic.twitter.com/a1gPXXyi96
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 25, 2022