لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 29, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔