اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ،جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس سمن رَفعت امتیاز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔