عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 01 December,2022 11:04 am

اسلام آباد :( دنیا نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارات داخلہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جس کی سماعت کل ہو گی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔
 

Advertisement