اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر اور ذمہ دار مجرموں کی بریت کی مذمت کرتے ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہورہا ہے، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینا چاہیے، بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔