حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے، فواد چودھری

Published On 07 December,2022 11:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فواد چودھری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے۔