کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے عثمان سواتی کی درخواست کو فوری سماعت کے لئے منظور کر لیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
درخواست پر سماعت کے سلسلے میں اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم صدیقی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا۔