اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کی جڑیں ہلادی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 4اکائیوں کا وفاق کے خلاف احتجاج ہوا۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،پنجاب اور آزاد کشمیر سب حق تلفی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
تاریخ میں پہلی دفعہ چار اکائیوں کا وفاق کے خلاف احتجاج. خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، پنجاب اور آزاد کشمیر سب حق تلفی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں. اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 12, 2022