جہلم: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ سیالکوٹ اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چند سو لوگوں کے اجتماع اور کشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست ن لیگ کی غیر مقبولیت کی گواہی دے رہی ہے، اسی لئے حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کو پنجاب میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔
نون لیگ کو پنجاب میں ہونیوالے ورکرز کنونشن سے اپنی سیاسی حیثئت کا اندازہ ہو گیا ہو گا،جہلم، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے خرچ کر کے چند سو لوگوں کے اجتماع اور کشمیر کے انتخابات میں بد ترین شکست نون لیگ کی غیر مقبولیت کی گواہی دے رہی ہے، اسی کئے حکمران الکشن سے بھاگ رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 12, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ تمام صوبائی اکائیوں کے وزراء اعلٰی اور وزرائے خزانہ کی پریس کانفرنس موجودہ نظام کی نان فنکشنیلیٹی کا اظہار ہے۔ آئین کے تحت وفاق صوبوں اور اکائیوں میں ٹیکس سے جاری رقوم ٹرانسفر کرنے کا پابند ہے لیکن صوبوں کو فنڈز ٹرانسفر نہیں ہو رہے، یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے۔
تمام صوبائ اکائیوں کے وزراء اعلٰی اور وزرائے خزانہ کی پریس کانفرنس موجودہ نظام کی Non Functionality کا اظہار ہے, آئین کے تحت وفاق صوبوں اور اکائیوں میں ٹیکس سے جاری رقوم ٹرانسفر کرنے کا پابند ہے لیکن صوبوں کو فنڈز ٹرانسفر نہیں ہو رہے یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 12, 2022