حیدرآباد سکھر موٹروے، امپورٹڈ حکومت نے 8 ماہ برباد کر کے کام شروع کیا:اسدعمر

Published On 13 December,2022 03:07 pm

اسلام آباد( دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ امپورٹڈ حکومت نے تاخیر کا شکار کیا۔

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں اسد عمر نے سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں منظور ہو چکا، ایکنک نے 2021 جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے 31مارچ 2022 کو منصوبے کی منظوری دے تھی۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی منصوبے کے لیے کنٹریکٹر کا انتخاب کر لیا گیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے 8 ماہ ضائع کرنے کے بعد اب اس منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔