لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں کرپشن کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اوران کے بیٹے منی لانڈرنگ اورکرپشن کیسز میں بری ہوگئے ہیں، یہ لوگ حکومت میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیٹھے ہیں ، ملک ڈوب رہا ہے ان سب نے باہر بھاگ جانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کو پتا ہے کہ کرپشن کرنے والے اور نمل یونیورسٹی بنانے والا کون ہے، عمران خان عوام کواصل حقائق سے آگاہ کررہا ہے، ملک اس وقت ڈیفالٹ سچویشن پر کھڑا ہے۔