اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔
نئے حلف نامہ کے مطابق زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہوں گے اور ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔
بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہوں گی، الیکشن کمیشن کا نیا حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔