اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔
مراد سعید نے خط کہا کہ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی اس حوالے سے مقامی پولیس نے مجھے آگاہ کیا بلکہ دیر، باجوڑ کے دورے کینسل کرنے کا بھی کہا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامیوں پر تنقید کی اور سوالات اٹھائے، اسکے بعد میرے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کا آغاز ہوا
مراد سعید نے کہا کہ مرکز میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، جولائی میں ملاکنڈ میں بدامنی نے سر اٹھانا شروع کیا، تو میں نے بروقت اسکے اسباب کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، صدر مملکت سے معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لینے کی استدعا ہے، 12 جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا، کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا۔