لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاؤں کے جواب جمع کرائے، قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔
لاہور سے نکلنے والی تمام ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چئیرمین کے ساتھ کھڑی ہے. اس وقت تمام بحرانوں کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 15, 2022
ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آج دوپہر 3 بجے میاں محمود الرشید کی قیادت میں پی پی 160 سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی، اس عوامی احتجاج کی لہر کا فیصلہ کن مرحلہ 17 دسمبر بروز ہفتہ لبرٹی چوک پر ہوگا۔