اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے نظریئے نے دہشتگردی کے ماحول کو جنم دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت 2002 کے گجرات کے قتلِ عام کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، بھارتی گجرات میں قتلِ عام سفاکیت، عصمت دری اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی گجرات میں فسادات اور قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے، فسادات اور قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، بھارت میں قتلِ عام کرنے والے دہشت گردوں کے جرائم کو کوئی بھی چھپا نہیں سکتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے سیاسی نظریئے نے نفرت، تفرقہ بازی اور دہشتگردی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔