رحیم یارخان:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج کیا۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں کمی پر خواجہ سراؤں نے مرغا بن کر احتجاج ریکارڈ کروایا، احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے وظیفے کی رقم 12 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دی ہے، 7 ہزار روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد رجسٹرڈ خواجہ سراؤں میں صرف 15 کو وظیفے کے لیے اہل کیا گیا ہے، مظاہرین نے چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ شازیہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواجہ سراؤں کو رجسٹر کر کے رقم ادا کی جائے۔