لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہو گیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یا نہیں۔
عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔