اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی۔
موجودہ حکومت کے دور میں توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتے ہیں اور وزیر اعظم کی اس حوالے سے کیا ہدایات ہیں تفصیلی ویڈیو جاری ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں آویزاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حسبِ روایت امانت اور دیانتداری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اور تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ پچھلے دور حکومت میں توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا جاتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آج تک ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔
توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتے ہیں اور وزیراعظم کی اس حوالے سے کیا ہدایات ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی۔#DunyaNews #DunyaVideos #ToshaKhana pic.twitter.com/DCoVWf8Ja3
— Dunya News (@DunyaNews) November 26, 2022