اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں پاکستان، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے توشہ خانہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب اینف از اینف، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی، عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی گھڑی بیچی۔
انہوں نے کہا کہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان آئے اور ہیسے ڈکلئیر نہیں کئے گئے، پاکستان، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں، عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں؟