اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بس بہت ہوگیا! کل نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور اس دھوکے باز کے خلاف پاکستان میں ہی نہیں۔برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کروں گا۔