عمران خان این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

Published On 24 October,2022 05:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نا اہل قرار دیا تھا اور ان کی آبائی نشست خالی قرار دیدی تھی۔

اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئر مین کی نشست خالی قرار دیدی اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی الیکشن کے دوران انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ بتانے پر عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم کو این اے 45 کرم سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔

اُدھر ای سی پی نے 4 حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

این اے 237 ملیر سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ ، پی پی 139 شیخوپورہ سے ن لیگ کے افتخار بھنگو، پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی، پی پی 241 بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے ملک مظفر کی کامیابی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

Advertisement