لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خان کیس میں نااہلی کے فیصلے پر مبینہ پی ٹی آئی کارکن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور انکے اہلخانہ کو قتل کی دھمکی دے ڈالی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے مبینہ کارکن خرم محبوب کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی لیبر ونگ مریدکے کا کارکن ہوں، میں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب آیا ہے اور ایک دو دن تک واپس پاکستان آ رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے میرا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کیا دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں انہیں اور فیملی کو ماروں گا۔