توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کے روز عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، سابق وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہو گا یا نہیں، فیصلہ پیر کے روز ہو گا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کررکھا ہے، عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے۔

عمران خان نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔