پشاور: (دنیا نیوز) این اے 45 ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر عبدالرؤف خان نے ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اکتوبر دن 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
عبدالرؤف خان نے کہا کہ پیش نہ ہونے پر کیس کو قانون کے مطابق نمٹایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جمعرات 27 اکتوبر کو وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا، عمران خان 27 اکتوبر کو پیش نہیں ہوئے۔
دوسری طرف ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی ٓئی چیئر مین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے بھی یکم نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جس کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر برائے آبادکاری کو بھی طلب کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر معاملہ امیدوار کی نااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔