مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی کیس 20دسمبرکو سماعت کیلئے مقرر

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی کیس 20دسمبرکو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کی کاز لسٹ میں کیس شامل کرلیا،عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کررکھا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں،عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔