لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنز اور مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ کرپٹ نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی وارداتوں نے ملک کے درودیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے مگر امپورٹڈ حکومت چوری بچانے اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے میں لگی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور عوام کی ان گنت قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور پر قابو پایا۔