لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہمارا اتحاد قائم ہے، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔
رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونس الٰہی نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ رہے گا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔
ابھی تھوڑی دیر پہلے PM عمران خان @ImranKhanPTI سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔ ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔ pic.twitter.com/tA5nP9pnUH
— Moonis Elahi (@MonisElahi) December 18, 2022
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران مونس الٰہی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پرویز الٰہی کے بیانات پر اعتماد میں لیا۔