اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں، اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں، عقل ٹھکانے تو کیا، چاروں طبق تک روشن ہو جائیں گے،عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی، اب فارن ایجنٹ ، توشہ خانہ چور، نالائق نااہل مافیا کبھی اقتدارمیں نہیں آئے گا، ان شاءاللہ
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے، اپنا لگایا ہوا ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہیں کر سکے، چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او مانگ رہے ہیں، عمران خان 4 سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔