لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست تو شائع کر دی گئی ہے لیکن 1947ء سے لے کر اب تک کی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر رہی ہے اور حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے، اب فرار ہو کر بھاگنا نہیں، چیلنج قبول کریں، ان کو معلوم ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں گے تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہوجائے گی۔
عمران خان صاحب کی توشہ خانہ سے خریدے گے تحائف کی لسٹ تو شائع کردی گئی ہے لیکن1947سےلیکر اب تک کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ طلب کررہی ہےتوحکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 19, 2022
اب فرار ہوکر بھاگنا نہیں ہے چیلنج قبول کرے
انکو پتہ ہے توشہ خانہ تفصیلات پبلک کردی تو ساریPDM نااہل ہوجائے گی pic.twitter.com/weJg0yrYnl