لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشنوں سے فرار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو، الیکشن میں جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مزید کہا کہ آج جوتے چھوڑ کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔
عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشنوں سے فرار ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کریں گے عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2022