لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نےکہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار نے ملک کی اکانومی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، لاہورمیں نچلی سطح پرتنظیم سازی کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو نا اہل کرنے سے معاشی وسیاسی عدم استحکام بڑھےگا، ایسے مشورے دینے والے ملک سے مخلص نہیں، ایک جماعتیں ہائی وے اورباقی چند اضلاع کی جماعتیں ہیں، عمران خان نے13جماعتوں کی سیاست کوختم کردیا ہے، پی ڈی ایم رہنماؤں کو رات کونیند نہیں آتی، پی ڈی ایم والوں کواگرکان میں کوئی الیکشن کا کہہ دے تو دوڑ لگا دیتے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کا مسلسل پرویزالہیٰ سے رابطہ ہے، تحریک انصاف کوتانگہ پارٹی کہنےوالےآج ہماری پارٹی کا ٹکٹ لینےکیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، تحریک انصاف اس وقت مقبول ترین جماعت ہے، مسلم لیگ (ق) کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے، ہوسکتا ہے مسلم لیگ (ق) کا جنرل (ر) باجوہ سے اچھا رویہ ہو، تحریک انصاف کا اس حوالے سے اپنا ایک نقطہ نظرہے، مسلم لیگ (ق) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے اوراتحاد قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی پلان نظرنہیں آرہا، موجودہ حکومت نے این آراو ٹو لیا، این آراو لینے کےعلاوہ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، موجودہ حکومت کولاکرمعیشت کا بھٹا بٹھا دیا گیا، مصدق ملک روس سے گیس لینے پرتیاراب بلاول نہیں مان رہے،ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام ہے، گیس صنعت کاراورگھریلو صارفین کو بھی گیس نہیں مل رہی، انہوں نے قطرسے گیس لی تھی کدھرگئی؟