لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں ہے، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی پر شروع ہو جاتے اور کبھی ضمیروں کی منڈی لگا لیتے ہیں، یہ لوگ عوام کا فیصلہ ہی نہیں سمجھ پارہے۔
ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور فوری الیکشن چاہتی ہے۔