اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی سپیشل جے آئی ٹی مقتول کے گھر پہنچ گئی، ٹیم نے ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف کی والدہ کا بیان قلمبند کیا اور ان سے مقتول کی زندگی کے حوالے سے بھی معلومات لیں۔ جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔