اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ، اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 22, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کل سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں خیر پور اور کوٹ ڈیجی کا دورہ کیا تھا ۔