اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے اور دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں والد کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔