راولپنڈی: (دنیا نیوز) بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کر گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی حلیم خان کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہادت نوش کرنے والے سپاہی حلیم کی عمر 29 سال اور ان کا تعلق ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ سے تھا، شہید حلیم خان کے 3 بچے ہیں۔