لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کابینہ کی بحالی پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا، آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عدالت نے آئین شکن گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وزیراعلیٰ اور انکی کابینہ کو بحال کیا، گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔
سابق وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، رسوائی ان کا مقدر ہے، غیر آئینی اقدام پر گورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ یہ لوگ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔