لاہور : (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔
آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے جبکہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کردی ۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب عامرذوالفقار خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، جبکہ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔