لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے سکولوں میں پچیس ہزار اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری دی جبکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کیلئے پچیس فیصد سپیشل الاؤنس بھی منظور کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے شرکت کی، نئے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، پنجاب کابینہ نے دونوں نئے آفیسرز کو خوش آمدید کہا۔