ایل ڈی اے نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 22 December,2022 09:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماسٹرپلان رولز 2014 کے تحت لاہور ڈویژن، ایل ڈی اے کے علاقائی منصوبے ماسٹرپلان 2050 میں شامل ہوں گے، لاہور میٹرو پولیٹن اتھارٹی میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کے حصے اور منصوبہ بندی کی پالیسیاں ماسٹر پلان میں شامل ہیں۔

 

لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ضلع شیخوپورہ کے اندر ایک نئے شمالی علاقے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے دیگر تین اضلاع کے لیے بڑی شہری بستیوں کے انفرادی ماسٹر پلان بھی تیار کیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب (والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی طرف سے مطلع کردہ دیگر اتھارٹیز کے منصوبے اور پالیسیاں بھی پلان ماسٹر پلان کا حصہ ہوں گی۔

پالیسی کے مطابق ضلع لاہور کے لیے نئے مجوزہ رہائشی زونز کی صورت میں 20% رقبہ کھلی جگہوں کے لیے فراہم کیا جائے گا ، پانچ سے چھ کلومیٹر کے دائرے میں قومی سٹریٹجک پالیسیوں پر عمل کیاجائے گا جس میں ریسٹریکٹڈ ایریا آرمی پالیسی شامل ہے ۔