اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس میں اہم پیش رفت، وفاقی وزارت قانون سمیت لیگل ٹیم نے گورنر کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے فی الحال روک دیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کو لیگل ٹیم سے مزید مشورہ کرنے کی ہدایات کر دیں۔
لیگل ٹیم نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کیا تو کیسے ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں، گورنر ہاؤس میں قانونی اور آئینی معاملات پر مشاورت جاری ہے۔
گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہیں، شرکاء نے تجویز دی ہے کہ سپیکر آج شام تک جواب نہیں دیتے تو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دینا چاہیے۔